لاہور( اوصاف نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی جنرل نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
یہ نشست سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے، کاغذات نامزدگی کا پبلک نوٹس 18 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔
امیدوار 20 سے 21 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 22 نومبر کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر کو کی جائے گی، منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
امیدوار یکم دسمبر 2025 تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، پولنگ کا دن 9 دسمبر 2025 ہوگا، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی، پولنگ کا عمل پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔
مزید پڑھیں:منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر سے صدر حلف کیوں نہیں لیں گے؟

