Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر سے صدر حلف کیوں نہیں لیں گے؟

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر کےنومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے حلف صدر بیرسٹر سلطان محمود نہیں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب مظفرآباد میں منعقد ہوگی۔ روایات اور آئین کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے حلف صدر لیتے ہیں، تاہم صدر بیرسٹر سلطان محمود نے علالت کے باعث مظفرآباد آنے سے معذرت کر لی ہے۔

صدر کی عدم موجودگی میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے حلف لیں گے۔
مزیدپڑھیں:تیجس کی ’میڈ اِن انڈیا‘ امیج کو جھٹکا؟ دبئی ایئر شو میں نیا تنازعہ

یہ بھی پڑھیں