کیچ (اوصاف نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پیر کی رات 9 بج کر 56 منٹ پر ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 16 کلومیٹر تھی جس کا مرکز تربت سے 30 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
کیچ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:نادرا کارڈ سینٹر نامی جعلی ویب سائٹ کے خلاف شکایت درج

