Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

اظہر علی نے پی سی بی کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (اوصاف نیوز) سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔

اظہر علی پی سی بی کی قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور یوتھ ڈویلپمنٹ کے سربراہ بھی تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے معاملات کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اس تبدیلی کے بعد اظہر علی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

پی سی بی کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم جلد ہی باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایل این جی کی قیمتوں میں 1.97 فیصد تک اضافہ

یہ بھی پڑھیں