Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

غیر رجسٹرڈ فون رکھنے والوں ہوشیار! PTA نے بلاکنگ کا اعلان کر دیا

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والے شہریوں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غیر منظور شدہ ڈیوائسز کو کسی بھی وقت بلاک کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان میں ایسے موبائل فونز کی ایک بڑی تعداد زیر استعمال ہے جن پر کسٹم ڈیوٹی یا ٹیکس ادا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ عام صارفین کو سستے داموں دستیاب ہیں۔ تنظیم نے کہا کہ ڈی آئی آر پی ایس سسٹم کے تحت صرف وہی فونز نیٹ ورک پر کام کر سکتے ہیں جنہیں سرکاری طور پر منظوری دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری اپنا 15 ہندسوں کا آئی ایم ای آئی نمبر #06#* ڈائل کرکے حاصل کرسکتے ہیں اور پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر یا 8484 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے موبائل فون کا اسٹیٹس چیک کرسکتے ہیں۔

اتھارٹی نے شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے موبائل فون کو بلاک ہونے سے پہلے رجسٹر کریں اور بلا تعطل کنیکٹیویٹی سے لطف اندوز ہوں، صرف PTA سے منظور شدہ ڈیوائسز کو بطور ذمہ دار ڈیجیٹل شہری استعمال کریں۔

پی ٹی آئی نے رجسٹریشن کے بغیر فون خریدنے سے گریز کرنے پر زور دیا کیونکہ غیر منظور شدہ ڈیوائسز نہ صرف قانون کے مطابق ممنوع ہیں بلکہ کسی بھی وقت بند بھی ہو سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:اظہر علی نے پی سی بی کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کر لیا

یہ بھی پڑھیں