Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

خیبر پختونخوا : تین روزہ تعطیل کا اعلان

پشاور( اوصاف نیوز)‌خیبرپختونخوا کے ضلع بھر میں تین روزہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کے باعث تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

مانسہرہ کے حلقہ این اے 18 میں ضمنی انتخاب کے باعث ضلعی انتظامیہ نے 22، 23 اور 24 نومبر کو تین روزہ مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے تمام سرکاری اور نجی اسکول تین دن کے لیے بند رہیں گے، حلقے میں ضمنی انتخاب 23 نومبر 2025 کو ہوگا۔

ملک بھر میں امتحانات کے آغاز اور موسم سرما کی تعطیلات کے باعث سکولوں میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

بلوچستان کے سرد علاقوں میں سرکاری اسکول 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے بند رہیں گے، طلباء کو سردیوں کی طویل تعطیلات ملیں گی۔

چمن میں جماعت اول تا ہشتم کے امتحانات 16 سے 24 نومبر تک جاری ہیں جب کہ جماعت ہشتم کے بورڈ امتحانات 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔

اسی طرح پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک ہوں گی اور اسکول 13 جنوری 2026 کو کھلیں گے۔

دوسری جانب افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ پنجاب میں سموگ کے باعث اسکول جلد بند کیے جائیں گے تاہم صوبائی حکام نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھٰیں‌:بالی ووڈ میں اسکرپٹس کی کمی! پاکستانی طرز پر بنائی گئی بھارتی فلم کے چرچے

یہ بھی پڑھیں