Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ابراراحمد پہلی بار ٹاپ 10 میں شامل

اسلام آباد( اوصاف نیوز)‌انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، اسرار اسپنر ابرار احمد پہلی بار ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے۔

آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے سابق بھارتی کپتان روہت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

ڈیرل مچل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بلے باز بننے والے دوسرے کیوی بلے باز ہیں، اس سے قبل گلین ٹرنر 1979 میں یہ مقام حاصل کرنے والے واحد کیوی بلے باز تھے۔

دوسری جانب پاکستان کے اسرار اسپنر ابرار احمد نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی اور وہ بولنگ رینکنگ میں نویں نمبر پر پہنچ گئے۔

سابق کپتان بابر اعظم بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کر کے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم کا پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

یہ بھی پڑھیں