اسلام آباد (اوصاف نیوز) بدقسمت برطانوی لائنر ٹائی ٹینک پر معمر مسافر جوڑے سے برآمد ہونے والی سونے کی گھڑی نے قیمت کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے نیلامی کے لیے پیش کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی یہ نایاب پاکٹ گھڑی 3.61 ملین آسٹریلین ڈالر میں فروخت ہوئی جو کہ کسی بھی ٹائی ٹینک کی یادگار کے لیے ادا کی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال ایک اور سونے کی گھڑی جو ٹائی ٹینک کے 700 سے زائد مسافروں کو بچانے والے جہاز کے کپتان کو دی گئی تھی، 3.16 ملین آسٹریلین ڈالرز میں نیلام ہوئی تھی۔
نیلامی کرنے والوں کے مطابق یہ گھڑی ٹائی ٹینک سے متعلق تاریخی اشیاء کے شوقین افراد کے لیے بہت قیمتی ہے۔
مزید پڑھیں:ایتھوپیا کا خاموش آتش فشاں پھٹ گیا

