اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان کے مشہور باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کر دیا، وہ اپنا اگلا باؤٹ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں لڑیں گے۔
عثمان وزیر کے کیریئر کی یہ 18ویں پروفیشنل فائٹ ہوگی۔ اس سے قبل وہ 17 فائٹس میں رنگ میں اتر چکے ہیں، جس میں وہ ناقابل شکست رہے، وہ 13 مقابلوں میں اپنے مخالفین کو ناک آؤٹ بھی کر چکے ہیں۔
عثمان وزیر نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور رانا مشہود سے بھی سپانسر شپ کی درخواست کی ہے تاکہ وہ ایک بار پھر پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مشہور کر سکیں۔
مزید پڑھیں:نیلامی میں نایاب گھڑی فروخت!قیمت نے سب ریکارڈ توڑ دی


