Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

’کسان کارڈ ‘پر حکومت کا نیا اعلان سامنے آ گیا

لاہور( اوصاف نیوز) کسان کارڈ رکھنے والے کسانوں کے لیے نیا اعلان سامنے آیا ہے جو اپنے کارڈ کے گم ہونے یا نیا کارڈ حاصل کرنے کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے محکمہ زراعت پنجاب نے کسانوں کو اہم معلومات فراہم کی ہیں، جس میں کسان کارڈ ہولڈرز کو ہیلپ لائن نمبر فراہم کیے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ کارڈ کے گم ہونے کی صورت میں کیا اقدامات کیے جائیں۔

محکمہ زراعت، حکومت پنجاب نے کہا کہ اگر کوئی کسان اپنے کسان کارڈ کا پن کوڈ بھول گیا ہے تو وہ بینک آف پنجاب کے ہیلپ لائن نمبروں پر رابطہ کر کے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ کسان کارڈ سے کسان نے کتنی خرید و فروخت کی اس کی بھی معلومات آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اگر کسی کا کسان کارڈ گم ہو جائے یا وہ کارڈ کو عارضی طور پر بند کرنا چاہتا ہو یا کسی کسان کا کسان کارڈ گم ہو جائے اور وہ اسے دوبارہ بنوانا چاہتا ہو تو وہ بینک آف پنجاب کے نمبروں پر بھی رابطہ کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسان کارڈ کے ذریعے قرض کی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے سے بڑھا کر تین لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گندم کے کاشتکاروں کے لیے اہم اعلانات کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن پر 95 فیصد تک سبسڈی دینے کا وعدہ بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈ نہ رکھنے والے کسانوں کے لیے ایس ایم ایس اور ہیلپ لائن سسٹم شروع کرنے اور اگلے سال 20 ہزار کسانوں کو سبسڈی پر گرین ٹریکٹر فراہم کرنے کا بھی کہا تھا۔

مزید پڑھیں‌:فیروز خان نے علیزے سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

یہ بھی پڑھیں