Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

اوگرا نے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں وضاحت کردی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے۔

اوگرا کے ترجمان نے بتایا کہ سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 3 فیصد اور سوئی سدرن کے لیے 7 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی موجودہ نظرثانی شدہ اوسط قیمت 1852.8 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جس میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کے ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن کی گیس کی اوسط قیمت میں 48.72 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی نئی اوسط قیمت 1804.8 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے۔

اوگرا کے ترجمان کے مطابق سوئی سدرن کے لیے نظرثانی شدہ موجودہ اوسط گیس کی قیمت 1665.99 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جس میں 116.58 روپے کی کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس کی نئی اوسط قیمت 1549.41 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:گوگل کی اہم ترین سروس کی آخری تاریخ سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں