لاہور (اوصاف نیوز) علی ترین نے ملتان سلطانز چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
فرنچائز چھوڑنے کے اعلان کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز کا حصہ بننا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملتان سلطانز کی نئی انتظامیہ کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔ ملتان سلطانز کا مطلب صرف تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
علی ترین نے کہا کہ مجھے جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنا پسند ہے۔ اور یہ وہ چیز ہے جس پر میرے مرحوم چچا عالمگیر ترین کو فخر تھا۔
انہوں نے کہا کہ مالی نقصان کے باوجود اس ٹیم کو چھوڑنے کا کبھی نہیں سوچا۔ یہ ٹیم مالک سے زیادہ شائقین اور جنوبی پنجاب کی ہے۔
مزید پڑھیں:دلہن کے لباس میں سجل علی کی شاندار تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل