اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان سے آسٹریلیا کے ویزے کے لیے اپلائی کرنا اب آسان کر دیا گیا ہے۔
آسٹریلین ہائی کمیشن کے مطابق آسٹریلوی امیگریشن ایپ Imee اب پاکستان میں متعارف کرائی گئی ہے جس سے پاکستانی شہریوں کے لیے آسٹریلیا کا ویزا حاصل کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمیشن کے مطابق اس ایپ سے پاکستانی عوام کے وقت اور پیسے کی کافی بچت ہوگی۔
ہائی کمیشن نے کہا کہ اگر کوئی شہری پہلے آسٹریلوی ادارے کو اپنا بائیو میٹرک دے چکا ہے اور اس کے پاس درست پاسپورٹ ہے تو اسے دوبارہ بائیو میٹرک سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے کہا کہ آئی ایم ای ایپ کے ذریعے پاکستانی شہری سیاحتی، سٹڈی یا ورک ویزا کے لیے باآسانی درخواست دے سکتے ہیں۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر کے مطابق یہ ایپ درخواست دہندگان کو بغیر ملاقات کے اپنے پاسپورٹ اسکین کرنے کی اجازت دے گی اور ایپ کے ذریعے اپنی تصاویر بھی فراہم کر سکیں گی۔
ہائی کمشنر کے مطابق ایپ کو 34 ممالک میں استعمال کیا جا رہا ہے، اور ایپ کو دنیا بھر میں آپریشنل کرنے کا منصوبہ 2026 کے اوائل تک مکمل کر لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:بجلی سستی ! فی یونٹ کتنےکا ہوگا؟




