Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

قصور میں ڈاکٹر کو دل کا دورہ،جان بچانے والا انجیکشن غائب

قصور (اوصاف نیوز) کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شہاب الدین کو دل کا دورہ پڑا لیکن جان بچانے والا فوری انجیکشن ہسپتال میں دستیاب ہی نہیں تھا۔ وہ انجیکشن 25 کلومیٹر دور ایک نجی ہسپتال سے منگوانا پڑا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہاب الدین کو واقعی ہارٹ اٹیک ہوا، مگر انجیکشن کی عدم دستیابی کے بارے میں انہیں علم نہیں۔ ڈپٹی ایم ایس نے بھی لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس واقعے سے آگاہ ہی نہیں کیا گی

اور وہ اس پر کارروائی کریں گے۔ ایم ایس کے مطابق تین دن پہلے تک انجیکشن موجود تھے، لیکن اب اسٹاک ختم ہو چکا ہے اور فی الحال ہسپتال کے پاس یہ زندگی بچانے والا ٹیکہ دستیاب نہیں۔
مزید پڑھیں:خاتون اوّل کے بجائے خاتون دوم بننے کی خواہش ہے، فرح اقرار

یہ بھی پڑھیں