Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

کوکنگ آئل مہنگا، نئی قیمت مقرر؟

(اوصاف نیوز) مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ نے جہاں روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں مجموعی اضافہ کیا ہے، وہیں تھوک مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز 5 لٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت میں 100 روپے، 16 لٹر درجہ اول کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں 150 روپے، درجہ دوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں 150 روپے اور درجہ سوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد 5 لٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت 2760 روپے سے بڑھ کر 2860 روپے ہو گئی ہے.

درجہ اول 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 8420 روپے سے بڑھ کر 8570 روپے ،درجہ دوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 8150 روپے سے بڑھ کر 8300 روپے اور درجہ سوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 7800 روپے سے بڑھ کر 8000 روپے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

یہ بھی پڑھیں