وہاڑی (ویب ڈیسک) وہاڑی سے تعلق رکھنے والا نوجوان وکیل ذیشان شبیر ڈھڈی مبینہ طورپر پولیس کے ہاتھوں قتل ہوگیا جس پر حکام نے دعویٰ کیا کہ وہ مطلوب تھے ، ان کیخلاف منشیات کے مقدمات تھے۔
پنجاب بار کونسل کی طرف سے جاری ہونیوالی مذمتی قرار داد میں بتایاگیا ہے کہ پولیس تھانہ ماچھویال کی جانب سے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا
اور پولیس موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہاگیا حقائق چھپانے ملوث اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیاجائے اور واقعہ کی شفاف انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے
، ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور اس سلسلہ میں یکم دسمبر کو پنجاب بھرم یں ہڑتال کا بھی اعلان کیاگیا۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر:عمران خان رہا ؟ موٹروے بند

