اسلام آباد (اوصاف نیوز) سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے گرفتار، نظر بند اور زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کا بل سینیٹ میں پیش کردیا۔
سینیٹ کے ارکان نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دی۔ سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کو گرفتار کیا جائے تو اسے تحریری طور پر بتایا جائے کہ اسے کیوں گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی جیل میں ہے تو اسے گھر کا پکا ہوا کھانا اور ادویات دی جائیں۔ ان سب کے لیے اسے پہلے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا اور یہ عدالت کی صوابدید ہے۔ سینیٹر فاروق نائیک نے مزید کہا کہ ملزم کو جرم ثابت ہونے سے پہلے بھی حقوق حاصل ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:کرپشن کیس میں برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹولِپ صدیق کو 2 سال قید کی سزا

