لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق مختلف ایونٹس انگلینڈ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سے متعلق ایونٹ 7 دسمبر کو انگلینڈ میں ہوگا جس میں اسٹار کرکٹرز کی بھی شرکت کا امکان ہے۔
لندن میں منعقد ہونے والے ایونٹس میں پی ایس ایل کی قیمتوں اور مستقبل کی ٹیموں کی بولی کے بارے میں بھی بات کی جائے گی، جب کہ کئی غیر ملکی جماعتوں نے نئی ٹیموں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
مزید پڑھیں:محکمہ تعلیم پنجاب کا نئی آسامیوں کا اعلان




