Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

عالمی مارکیٹ کا اثر: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی (اوصاف نیوز) امریکی شرح سود کے فیصلے سے قبل عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ شروع ہوگیا، فی اونس سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 218 ڈالر فی اونس ہے۔

سونے کی عالمی قیمت مسلسل 4,000 ڈالر کی سطح سے اوپر ہے۔

ادھر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کمی کے بعد 444162 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2215 روپے کمی سے 380797 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں‌:پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا دورہ شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیں