اسلام آباد (اوصاف نیوز) سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کا آخری سپر مون 4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان میں نظر آئے گا۔ 4 دسمبر کی شام 4 بجکر 58 منٹ پر سرد چاند طلوع ہوگا۔
سپر مون 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا۔ چاند زمین سے 357,218 کلومیٹر دور ہوگا۔ سپر مون عام پورے چاند سے 7.9 فیصد بڑا نظر آئے گا۔
دسمبر کا سپر مون عام چاند سے 15 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔ یہ سال 2025 کا تیسرا اور آخری سپر مون ہے۔ سپر مون کو دیکھنے کے لیے کسی خاص دوربین یا ڈیوائس کی ضرورت نہیں ہوگی۔ موسم صاف رہا تو یہ منظر پورے پاکستان میں کھلی آنکھوں کو صاف نظر آئے گا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما کل عمران خان سے ملاقات کریں گے، سہیل آفریدی کا نام بھی شامل
