Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

آئی فون 17e لانچ کرنے کی تیاریاں،جانیے فیچرز کیا ہیں؟

لاہور (اوصاف نیوز) ایپل نے ای سیریز کے نئے سمارٹ فون آئی فون 17e کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

عالمی ٹیک ماہرین کے مطابق اس بار کمپنی پچھلے ای ماڈلز سے زیادہ جدید، بہتر اور پرکشش ڈیزائن کے ساتھ ایک نیا فون پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ابتدائی تفصیلات نے صارفین اور ٹیک کمیونٹی دونوں کو بہت متجسس کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی فون 17e میں پتلے بیزلز شامل کیے جائیں گے، جس سے اسمارٹ فون کا ڈسپلے مزید پریمیم اور جدید نظر آئے گا۔ یہ وہی OLED پینل استعمال کرے گا جو آئی فون 14 میں موجود ہے اور جو فی الحال آئی فون 16e میں استعمال ہو رہا ہے۔

اس مخصوص پینل کی فراہمی کی بڑی ذمہ داری چینی کمپنی BOE پر عائد ہو گی جبکہ سام سنگ ڈسپلے اور ایل جی ڈسپلے بھی اس اہم منصوبے میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی فون 17e میں ڈائنامک آئی لینڈ شامل نہیں ہوگا تاہم حالیہ رپورٹس اس کے برعکس ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل اس نئے ماڈل میں ڈائنامک آئی لینڈ کے ساتھ ایک نئی اے 19 چپ بھی متعارف کرا سکتا ہے جو اس کی کارکردگی اور رفتار کے لحاظ سے نمایاں طور پر بہتر ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت مارکیٹ میں آئی فون 16e کو آئی فون 13 اور آئی فون 14 اور اے 18 چپ جیسی نوچ ڈیزائن اسکرین کے ساتھ فروخت کیا جا رہا ہے۔

پتلی بیزلز کو شامل کرنا ایپل کے لیے ایک کم لاگت اور آسان اپ گریڈ ہے، جب کہ ڈائنامک آئی لینڈ کو شامل کرنے کے لیے نئے سینسرز، ایک TrueDepth سسٹم، اور جدید ماسکنگ ڈیزائنز کی ضرورت ہوتی ہے، جو کمپنی کے کم لاگت ای سیریز پلان سے پوری طرح مطابقت نہیں رکھتے۔

آئی فون 17e میں 6.1 انچ 60Hz OLED ڈسپلے دیا جائے گا جو پہلے سے زیادہ روشن اور بہتر ہونے کی توقع ہے، جس سے ویڈیو، ٹائپنگ اور گیمنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کی امید ہے۔

سرکردہ تجزیہ کار منگ چی کو، مارک گورمین اور دی ایلک کے مطابق آئی فون 17e اگلے سال کے اوائل میں لانچ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

یہ بھی پڑھیں