(اوصاف نیوز)سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے پنجاب بھر میں 364 آئی بی اوز آپریشن کئے جس میں 24 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے 24 دہشتگردوں کو گرفتار کیا جبکہ5604 کومبنگ آپریشنز میں 501 مشتبہ افراد گرفتار جبکہ 228138 سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہورسےفتنہ الخوارج کاخطرناک دہشتگردشاکرگرفتار کیا گیا۔
دہشتگردوں سےدھماکہ خیزمواد،4ای آئی ڈی بم،24ڈیٹونیٹر،حفاظتی فیوزوائر58فٹ،پمفلٹ ،نقدی،پرائمہ کارڈبرآمد ہوئے۔
گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں شکیل احمد،محب اللہ،حیات،عجب خان،شعیب ،عرفان،امجد،علی رضا،نعمان،رشیدخان،شاکرودیگرشامل تھے۔
حکام کے مطابق دہشتگردمختلف مقامات پرکارروائی کرکےعوام میں خوف وہراس پھیلاناچاہتےتھے۔
مزید پڑھیں:ٹیکس دہندگان اور کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کیلئے انعامات کا اعلان

