Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر

(اوصاف نیوز)موٹروہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعدبغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کریک ڈاون جاری دوسری جانب ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہری خوار ہو کررہ گئے۔

لاہور کے علاقہ مناواں سینٹر کے باہر لائسنس بنوانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، صبح چھ بجے سے آئے شہریوں کو تاحال سینٹر میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملی۔

رکشہ ڈرائیورز کی بڑی تعداد مناواں سینٹر کے باہر موجود رہی، قصور، شیخوپورہ، رائیونڈ، سمیت دور دروز علاقوں سے شہری لائسنس بنانےآئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ چھ چھ گھنٹے بعد بھی نا لرنر لائسنس بنا اور نا ریگولر لائسنس بن سکا، سفارشی افراد کو اندربلا کر لائسنس بنائے جا رہے ہیں،اتوار کا روز رکشہ ڈرائیورز کے لئے مختص، پھر بھی لائسنس نہیں بن رہے۔

متعدد خدمت مراکز کے باوجود رکشہ ڈرائیورز کوصرف مناواں بھجوا دیا جاتا ہے، وزیراعلی پنجاب اور افسران نوٹس لیں، روزگار چلانے کے لئے لائسنس فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں:انڈیا میں فلائٹ آپریشن مفلوج ہونے سے ایج گروپ کرکٹرز رُل گئے

یہ بھی پڑھیں