(اوصاف نیوز) پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے جو پاک فوج کے خلاف عزائم رکھتی ہو۔
میجر (ر) طارق محمود نے مزید کہا کہ “وطن اور پاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں، اور ہم ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔”
مزید پڑھیں:گجرات میں عام آدمی پارٹی کے رہنما کو شہری نے جوتا دے مارا


