لاہور (اوصاف نیوز)محکمہ خزانہ نے سکول ٹیچر انٹرنز کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کر دیا ہے.
محکمہ خزانہ کی جانب سے ایک ارب روپے کا بجٹ جاری کیا گیا ہے، جس کی منظوری وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے دے دی۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ٹیچر انٹرنز کی تنخواہوں کے اجرا کے لیے بجٹ کی درخواست کی تھی، جس پر محکمہ خزانہ نے منظوری کے بعد فنڈ جاری کیے۔
ذرائع کے مطابق سیپ (SAP) سسٹم ڈاؤن ہونے کے باعث یہ بجٹ محکمہ سکولز ایجوکیشن کو 22 دسمبر کو موصول ہوگا، جس کے بعد ٹیچر انٹرنز کو ادائیگیاں شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق بجٹ کے اجرا سے انٹرن ٹیچرز کی تنخواہوں کے معاملے میں درپیش رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:اربوں روپے کی کرپشن ثابت ،سابق مالیاتی افسر کو سزائے موت




