Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

جے یو آئی نے پنجاب کا موٹروہیکل آرڈیننس مسترد کر دیا،مولانا صفی اللہ

ملتان (اوصاف نیوز) جے یو آئی پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مولانا صفی اللہ کی زیر صدارت جامعہ قاسم العلوم ملتان میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار نے ایجنڈے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی صوبہ پنجاب کے موٹر سائیکل آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے۔

قائمقام صوبائی امیر مولانا صفی اللہ نے کہا کہ جے یو آئی پنجاب ٹرانسپورٹرز کے موقف کی حمایت کرتی ہے اور ان کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ٹرانسپورٹرز اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور قانون سازی کرے۔

موٹر وہیکل آرڈیننس سے رشوت ستانی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ہر ادارہ رشوت ستانی میں ملوث ہے۔ موٹرسائیکل آرڈیننس کا اجراء بھی جمہوری اصولوں کی نفی ہے اور صوبائی اسمبلی کے موجود ہوتے ہوئے آرڈیننس جاری کرنا جمہوری عمل کی نفی ہے۔

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ وہ صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوسائٹی ایکٹ کے تحت مدارس کی رجسٹریشن شروع کی جائے، جس کے لیے مدارس کی تنظیموں سے مشاورت کے بعد جلد از جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔ سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار نے کہا کہ مساجد کے وظائف علماء کی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہیں جسے وہ یکسر مسترد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:موسم کے حوالے سے تازہ ترین پیشگوئی جانیں؟

یہ بھی پڑھیں