Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

آئل کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی منظوری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے او ایم سیز اور پیٹرولیم ڈیلرز کے پیٹرول اور ڈیزل کے مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں اعلامیہ جاری کیا گیا۔

بیان کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے او ایم سیز اور پیٹرولیم ڈیلرز کے پیٹرول اور ڈیزل کے مارجن میں اضافے کی منظوری دی۔ اضافہ سالانہ مہنگائی کے حساب سے کیا جائے گا تاہم یہ 5 سے 10 فیصد تک محدود رہے گا۔

بیان کے مطابق مارجن میں اضافے کا نصف یعنی 60 پیسے فوری طور پر ادا کیے جائیں گے جبکہ بقیہ نصف ڈیجیٹائزیشن میں پیشرفت سے مشروط ہو گا۔ پیٹرولیم ڈویژن یکم جون 2026 تک کی رپورٹ پیش کریگا۔

ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی سمری منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول اور ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز نے او ایم سی اور ڈیلرز کے مارجن کو 1.10 روپے سے بڑھا کر 1.28 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پہلے ہی پیٹرول اور ڈیزل پر 7.87 روپے فی لیٹر منافع وصول کر رہی تھیں جب کہ ڈیلرز کا کمیشن 8.64 روپے فی لیٹر تھا۔

واضح رہے کہ پٹرولیم صارفین پہلے ہی 16.51 روپے فی لیٹر پٹرول اور اتنی ہی مقدار میں ڈیزل او ایم سی اور ڈیلرز کو ادا کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں‌:خوشخبری !صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے رعایتی نرخوں کی منظوری

یہ بھی پڑھیں