Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گھریلوملازمہ معروف قوال شیرمیاں دادکے گھرکاصفایا کرگئی

(اوصاف نیوز)لاہور کے علاقے چوہنگ میں معروف قوال شیرمیاں دادکی گھریلوملازمہ گھرکاصفایا کرگئی۔

پولیس کے مطابق قوال شیر میاں داد اپنی فیملی کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے، گھر خالی دیکھ کر ملازمہ نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور 6 تولے طلائی زیورات چرا لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے چوری کے بعد زیورات کو گھر کے صحن میں زمین کے اندر دبا دیا تھا تاکہ بعد میں نکال سکے۔ واقعہ سامنے آنے پر چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملازمہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے چوری شدہ تمام 6 تولے زیورات برآمد کر لیے ہیں جبکہ اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

یہ بھی پڑھیں