لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان کے سٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے مچل سٹارک کو لیجنڈ کھلاڑی اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل قرار دے دیا۔
بگ بیش لیگ کے لیے آسٹریلیا میں موجود شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے اپنا کردار ادا کرنے کی امید ہے، اسی لیے میں یہاں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں ضرورت پڑی تو وہاں بھی اپنی بہترین پرفارمنس دوں گا، بگ بیش کوئی چھوٹی لیگ نہیں، یہ دنیا کی معروف لیگ ہے۔
اسٹار فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہترین کرکٹرز یہاں بہترین کرکٹ کھیلتے ہیں، پہلا میچ رضوان کی ٹیم سے ہے اور بابر اعظم بھی یہاں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ مجھے جانتے ہیں، میں انہیں جانتا ہوں، مجھے امید ہے کہ یہاں اچھی کرکٹ ہو گی، انہیں ایشیائی اور پاکستانی کمیونٹی سے سپورٹ ملنے کی امید ہے۔
شاہین آفریدی نے یہ بھی کہا کہ آخری بار جب وہ مچل اسٹارک سے ملے تھے تو انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے 2015 کے ورلڈ کپ میں ان کا جادو دیکھا تھا۔
مزید پڑھیں:شاہ محمود کو ہسپتال سے ڈسچارج کر کے واپس جیل منتقل کر دیا گیا




