Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ

کراچی (اوصاف نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز کی کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی کے بعد آج 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آئے روز اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، آج اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 443,062 روپے تک پہنچ گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,029 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی قیمت 379,854 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مزید 12 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا جس کی قیمت 4207 ڈالر ہوگئی۔
مزید پڑھیں‌:نادرا فیس کی ادائیگی کے لیے جدید سہولت متعارف،طریقہ کار جانئے ؟

یہ بھی پڑھیں