لاہور (اوصاف نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لاہور کے باغبانپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ گفتگو کی۔
بلاول بھٹو سے گفتگو کے دوران خاتون نے کہا کہ آپ ہمارے پاس آئے ہیں، سیاست کی بات نہ کریں، ہمارے بارے میں بات کریں۔
چھت پر کھڑی خواتین سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سیاست کی بات نہیں کرتا تو بتاؤ میں آپ سے کیا بات کروں؟
خواتین نے بلاول بھٹو کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے ہیں؟ تم ٹھیک ہو؟ اللہ آپ کو سلامت رکھے اور لمبی عمر عطا فرمائے۔
بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ بہت شکریہ، دعاؤں میں یاد رکھیں۔
مزید پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ


