Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

بشریٰ انصاری نے نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے ڈرامہ نگاروں پر بے جا تنقید کرنے پر ساتھی فنکارہ نادیہ خان کو اپنی ہلکی پھلکی کامیڈی کا نشانہ بنا لیا۔

نادیہ خان اس وقت ایک نجی ٹی وی چینل پر ناقد ہیں، مختلف ڈراموں کو تنقیدی نظر سے دیکھتی ہیں اور اپنی رائے دیتی ہیں۔

اکثر ڈرامہ انڈسٹری کی شخصیات ان کی رائے سے متفق نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے نادیہ خان کو اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری نے مذکورہ پروگرام میں بطور مہمان جج شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف ڈراموں اور اداکاروں کی پرفارمنس پر اپنی رائے بھی دی۔

بشریٰ انصاری جو کہ جیوری کا حصہ تھیں، نے نادیہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ایک بات بتاؤں، یہ تمام رائٹر گھنٹوں بیٹھ کر پوری توجہ اور محنت سے لکھتے ہیں، لیکن اگر آپ انہیں ان کے انداز میں کہانی سنانے لگیں تو وہ اپنی توجہ کھو دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لکھنا بہت مشکل کام ہے، وہ کہانیاں بنانے کے لیے تنہائی اختیار کرتے ہیں۔ چاہے آپ انہیں 1 یا 10 دیں، حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت محنت کرتے ہیں۔

نادیہ خان نے جواب دیا کہ ڈرامے میں کوئی نیا پن نہیں ہے لیکن پھر بھی میں اسے انگوٹھا دوں گی۔
مزید پڑھیں‌:بھارت میں 11 پاکستانی ماہی گیر گرفتار

یہ بھی پڑھیں