کراچی ( اوصاف نیوز)لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کی فہد مصطفیٰ اور توثیق حیدر کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے صارفین کو حیران کردیا۔
ہانیہ عامر حال ہی میں منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں اپنے سپر ہٹ ڈرامے ‘کبھی میں کبھی تم’ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ اس کی پوری ڈرامہ ٹیم تقریب میں موجود تھی کیونکہ ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں ملی تھیں۔
ایوارڈ تقریب میں ہانیہ عامر نے لکس اسٹائل ایوارڈ کی ٹرافی بھی وصول کی جب کہ ان کے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران ہانیہ کی ملاقات اپنے والد حیدر سے ہوئی جنہوں نے ڈرامے میں ان کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے کی پرفارمنس کی تعریف کی اور ہانیہ عامر نے گلے بھی لگایا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے اپنے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کو گلے لگاتے بھی دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین اس پر ہانیہ عامر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا تقریب میں کوئی ایسا آدمی رہ گیا تھا جسے ہانیہ نے گلے نہ لگایا ہو؟ جبکہ دوسرے نے پوچھا، “یہ کس ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے؟”
مزید پڑھیں:بشریٰ انصاری نے نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا



