Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اہم اعلان، سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون مکمل

اسلام آباد(اوصاف نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بھی سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

، جسے اضافی شرط نہیں بلکہ عملی اقدام قرار دیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ اگلے سال کا بجٹ پالیسی ساز تیار کرے گا، نہ کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)۔ ہر سیکٹر کو برآمدات بڑھانے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

، جبکہ فارمل سیکٹر نے نان کمپلائنس والے سیکٹرز پر توجہ دینے کی ہدایت دی ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی ترقی میں نجی شعبے کو قیادت کرنی ہوگی، اور روزگار پیدا کرنا سرکار کا نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کا کام ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ این ایف سی کے 8 گروپ میں سے 2 وفاق اور 6 صوبوں کے پاس ہیں۔مزید براں، وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ کراچی چیمبر کی طرح لاہور میں بھی ریسرچ سیل قائم کیا جائے گا اور قومی ایئر لائن کی نیلامی 23 دسمبر کو ہوگی۔
مزید پڑھیں:دہلی یونیورسٹی کی طالبہ کا پروفیسر پر ہراسانی کا الزام، ویڈیو بیان

یہ بھی پڑھیں