Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ

کراچی (اوصاف نیوز): کراچی میں ایل پی جی کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ کی حد عبور کر کے ٹرپل سنچری کر لی ہے۔

شہر قائد میں اوگرا کے مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل پی جی 100 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں نے مہنگی ایل پی جی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور متعلقہ انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتیں مقررہ حد سے تجاوز کرنے والے فروشندوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ عوام کو مہنگائی کے اس شدید دھچکے سے تحفظ مل سکے۔
مزید پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام :ملنے والی امداد بڑھا دی گئی

یہ بھی پڑھیں