لاہور (اوصاف نیوز) آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی۔
آل راؤنڈرز رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارتی بولر ورون چکرورتی 818 کی کیرئیر کی بہترین ریٹنگ کے ساتھ اپنی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر کی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے بولر جیکب ڈفی دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹی 20 گیند بازوں کی درجہ بندی میں ارشدیپ سنگھ 4 درجے اوپر پہنچ کر 16 ویں، جنوبی افریقہ کے مارکو جانسن 25 ویں، نگیڈی 44 ویں اور بارٹ مین 68 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں دو بھارتی کھلاڑی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں، تلک ورما دو درجے ترقی کر کے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، ابھیشیک شرما ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔
شمرون دوبے دو درجے ترقی کر کے 16ویں نمبر پر آ گئے ہیں اور آسٹریلیا کے مچل سٹارک ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں کیریئر کے بہترین دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:زائرین کے لیے بڑی خوشخبری

