Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

یاسر نواز کی دوسری شادی سے متعلق بیان پر وضاحت

کراچی(اوصاف نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے دوسری شادی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں انہوں نے نجی میڈیا سے گفتگو کی اور فضا علی کے ساتھ ہونے والے حالیہ تنازع پر وضاحت دینے کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دوران انٹرویو یاسر نواز سے سوال پوچھا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ ندا نے دوسری شادی کے لیے آپ کے سامنے ایک خاص شرط رکھی تھی؟
انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں، یہ سچ ہے، ندا نے مجھے کہا کہ پہلے امبانی بنو، پھر دوسری شادی کے بارے میں سوچنا۔ میں امبانی بننے کے لیے بہت محنت کر رہا ہوں، لیکن یہ تقریباً ناممکن لگ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں واضح کر دوں کہ یہ سب مذاق ہے، صرف تفریح کے لیے کہہ رہا ہوں اور دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

یاسر نواز نے یہ بھی بتایا کہ درحقیقت، ندا تو اُن مردوں سے جو ایک سے زیادہ شادی کرتے ہیں، یا کرنا چاہتے ہیں ان سے دور رہنے کا مشورہ دیتی ہے۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات ملتوی کر دیے

یہ بھی پڑھیں