Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پی آئی اے ملازمین کا نجکاری کے خلاف احتجاجی اعلان

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پیپلز یونٹی کے کارکنوں نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پیپلز یونٹی کے زیر اہتمام پی آئی اے ٹاؤن آفس لاہور کے ملازمین احتجاجی بینرز لے کر سڑکوں پر نکل آئے اور نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے اور مطالبہ کیا کہ نجکاری فوری بند کی جائے۔

پیپلز یونٹی کے صدر رانا کاشف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے گزشتہ دو سالوں سے اربوں روپے کا منافع کما رہی ہے۔ یورپ اور دیگر ممالک کے راستے بحال کر دیے گئے ہیں۔ اگر نجکاری کرنی ہے تو ملازمین کے حوالے کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بولی دینے والی کمپنی سے زیادہ رقم دینے کو تیار ہیں، طیارہ دینے اور تباہ شدہ طیاروں کو ٹھیک کرنے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ ہمیں ان کی مرمت نہیں کرنے دی گئی اور انہیں مہنگے داموں مافیا کو فروخت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

رانا کاشف نے کہا کہ اگر نجکاری ہوئی تو ہم خودکشی کر لیں گے اور اس نجکاری کو ہر صورت روکیں گے۔

رانا کاشف نے کہا کہ پی آئی اے ایک ریاستی ادارہ ہے جس کی پارلیمنٹ یا مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری نہیں لی گئی۔ آئین اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔ پارلیمنٹ نے منظوری دی ہے تو دیکھتے ہیں کہ وہ 1200 ارب روپے سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہے اور اس کی قیمت 100 ارب روپے رکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے جتنے قرضے لیے ہیں وہ ادا کر دیے ہیں، صرف پی آئی اے کے فضائی روٹس اربوں ڈالر کے ہیں۔ حکومت نے نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو فضائی آپریشن معطل کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

یہ بھی پڑھیں