Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سردار ساجد اقبال پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس میں شامل

مظفرآباد (اوصاف نیوز) معروف رہنما سردار ساجد اقبال ساہتیوں نے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار ساجد اقبال پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کو چھوڑ کر ساتھیو ں سمیت مسلم کانفرنس میں شامل ہو گئے بعد ازاںمظفرآباد میں منعقدہ مسلم کانفرنس کے اجلاس میں ان کی شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سردار ساجد اقبال کی شمولیت کے بعد مسلم کانفرنس کی عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا۔مسلم کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ سردار ساجد اقبال کی سیاسی تجربہ کاری اور عوامی مقبولیت پارٹی کے لیے ایک اہم اضافہ ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سردار ساجد کا مسلم کانفرنس میں شامل ہونا آزادی کشمیر کی تحریک میں ان کے دیرینہ کردار اور وابستگی کو مزید مضبوط کرے گا۔پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے مظفرآباد میں سردار ساجد اقبال ساہتیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سردار ساجد اقبال کی مسلم کانفرنس میں شمولیت سے پارٹی کی سیاسی پوزیشن میں اضافہ اور عوامی سطح پر اثر و رسوخ میں بہتری متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی نے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی، عطا تارڑ

یہ بھی پڑھیں