چاغی(اوصا ف نیوز)بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایک آئل ٹینکر اور مسافر کوچ کے مابین خوفناک تصادم کے باعث 7 افراد ہلاک جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تحصیل نوکنڈی کے نزدیک ریکوڈک روڈ پر پیش آیا، جہاں دونوں گاڑیاں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور اور متعدد دیگر افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کا بیان ہے کہ ڈرائیور کی شناخت خدائے نظر کے نام سے ہوئی ہے، جو تفتان کا باشندہ تھا، واقعے کے فوراً بعد زخمیوں اور لاشوں کو نوکنڈی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:پنشن اور تنخواہ،حکومت نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی




