Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

امریکی شہر سان فرانسسکو اندھیرے میں ڈوب گیا

سان فرانسسکو (اوصاف نیوز) بجلی فراہمی میں اچانک بڑے پیمانے پر تعطل کی وجہ سے امریکی شہر سان فرانسسکو اندھیرے میں ڈوب گیا۔

عام لوگوں میں خوف طاری ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ امریکا نے حال ہی میں دوسرے ملک سے جنگ شروع کر رکھی ہے مگر

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے بڑے شہر سان فرانسسکو میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی خرابی کے باعث ایک لاکھ 30 ہزار گھرانے متاثر ہوئے۔

سان فرانسسکو میں بجلی کی طویل بندش نے رہائشیوں کو کئی گھنٹوں تک مشکلات کا شکار کیا، شہر کو بجلی فراہم کرنے والی بڑی کمپنی نے کہا کہ رات تک مکمل بحالی ممکن ہو سکے گی۔

بجلی کی فراہمی بند ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ میں خلل پڑا اور ویک اینڈ پر کرسمس کی خریداری میں مصروف شہریوں کو سٹریٹ اور ٹریفک لائٹس کے کام نہ کرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سب اسٹیشن میں آگ کے باعث بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا۔

پیسیفک گیس اینڈ الیکٹرک کمپنی کا کہنا تھا کہ سب اسٹیشن میں آگ لگنے سے ہونے والا نقصان سنگین اور وسیع ہے، اور اس کی مرمت اور محفوظ بحالی ایک پیچیدہ عمل ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے اس واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:چاغی: آئل ٹینکر اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں