لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے میڈیا تھنک ٹینک فار ریزیلینس اینڈ کاؤنٹر نیریٹو انیشی ایٹو کے تحت مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ اقدام صوبے میں میڈیا اور کاؤنٹر بیانیہ کی حکمت عملی کو موثر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
بھرتی کے اس عمل میں کئی اہم آسامیاں شامل ہیں جن میں ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، ڈیٹا اینالسٹ، میڈیا سیل سپروائزر، ویڈیو ایڈیٹر/اینیمیٹر، گرافک ڈیزائنر، کنٹینٹ رائٹرز (انگریزی اور اردو)، ایس ایم او ایکسپرٹ، کیمرہ مین/فوٹوگرافر اور میڈیا مانیٹرنگ اسسٹنٹ شامل ہیں۔
اہل اور تجربہ کار امیدواروں کو مارکیٹ کے مطابق پرکشش معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ کے اعلان کے مطابق دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواستیں پنجاب جاب پورٹل www.jobs.punjab.gov.pk کے ذریعے آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔
آن لائن درخواست کے بعد، امیدواروں کو اپنی پرنٹ شدہ درخواست، سی وی، تصدیق شدہ شناختی کارڈ، ڈومیسائل، تعلیمی سرٹیفکیٹ، تجربہ سرٹیفکیٹ، تعریفی اسناد اور دو حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر رجسٹرڈ کورئیر کے ذریعے سیکشن آفیسر (جنرل)، ہوم ڈیپارٹمنٹ، پنجاب سول سیکرٹریٹ، لوئر مال، لاہور کو 5 جنوری 2026 تک جمع کرانا ہوں گی۔
محکمہ داخلہ نے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں مکمل اور درست دستاویزات کے ساتھ مقررہ تاریخ سے پہلے جمع کرائیں تاکہ بھرتی کے عمل میں شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:محسن نقوی کا بھارتی کرکٹرز کے نامناسب رویے پر شکایت کرنے کا فیصلہ

