اسلام آباد (اوصاف نیوز) ایران میں سرحد کے قریب دو پاکستانی تارکین وطن نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
پاکستانی سفارتخانے نے ایران میں پاکستانی نوجوانوں کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری ارمان اللہ ایران ترکی سرحد کے قریب کھوئی کے مقام پر انتقال کر گیا۔
ایران میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ پاکستانی بھوک اور سردی سے مرے ہیں۔
دونوں پاکستانیوں کی میتیں جلد پاکستان روانہ کر دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم کا ننھے مداح کے لیے خصوصی تحفہ، ویڈیووائرل
