Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

افغان کرکٹر راشد خان سے متعلق بری خبر

لندن (اوصاف نیوز) افغان کرکٹر راشد خان نے افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ وہ کابل کی سڑکوں پر آزادانہ نہیں چل سکتے اور اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑی پر انحصار کرتے ہیں۔

پیٹرسن نے راشد سے پوچھا کہ کیا وہ بغیر کسی تحفظ کے کابل کی سڑکوں پر چل سکتے ہیں، جس پر اسپنر نے جواب دیا کہ ‘میں افغانستان میں سڑک پر نہیں چل سکتا، میرے پاس بلٹ پروف کار ہے۔’

پیٹرسن نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا، “کیا آپ کے پاس کابل میں بلٹ پروف کار ہے؟ کیوں؟” راشد خان نے وضاحت کی، “یہ حفاظت کے لیے ہے، آپ غلط وقت پر غلط جگہ پر نہیں رہنا چاہتے۔ افغانستان میں یہ معمول کی بات ہے۔ ہر ایک کے پاس ایک ہوتا ہے۔”

راشد خان کے مطابق یہ گاڑی کسی لگژری یا سٹیٹس کی علامت نہیں بلکہ ان کی ذاتی حفاظت کا بنیادی ذریعہ ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں سیاسی اور سماجی عدم استحکام عام ہے، محفوظ رہنا ایک ضروری اقدام ہے۔

راشد خان نے کہا کہ یہ حفاظتی اقدامات ان کے لیے معمول کی بات ہے اور محدود آزادی کے باوجود وہ فخر کے ساتھ افغانستان کی نمائندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:مری دفعہ 144 نافذ

یہ بھی پڑھیں