Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

اسلام آباد ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

راولپنڈی(اوصاف نیوز)راولپنڈی سے لاہور آنے والی اسلام آباد ایکسپریس کھاریاں میں حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق لالہ موسیٰ اسٹیشن کے قریب 107 اسلام آباد ایکسپریس کے انجن کا ایک پہیہ ٹوٹ گیا۔ ٹرین لاہور سے اسلام آباد آرہی تھی۔ پہیے ٹوٹنے سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔

دوسری جانب راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین کو سرائے عالمگیر کے قریب روک دیا گیا۔ کافی دیر تک ٹرین بند رہنے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پرانا جہلم سمیت کھاریاں شہر اور سرائے عالمگیر کریالہ میں ٹرینوں کی روانی متاثر ہوئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے ٹیم متاثرہ ٹرین کو بحال کرنے میں مصروف ہے۔ بحالی کا عمل مکمل ہوتے ہی ٹرین بھیج دی جائے گی۔ حادثے میں جان و مال کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں‌:افغان کرکٹر راشد خان سے متعلق بری خبر

یہ بھی پڑھیں