لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ پریشان ہو گیا۔ شدید دباؤ کے پیش نظر ایسی عبرتناک شکست کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی بچوں کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست بھارتی حکام کے لیے ہضم کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اور انتظامیہ کو ملک میں ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان سے کیوں ہاری؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فائنل میں انڈر 19 ٹیم کی شکست کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ پاکستان سے شکست ناقابل قبول ہے، کوچ ہرشی کیش کانیتکر اور کپتان آیوش مہاترے سے ناکامی کی وجہ پوچھی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آیوش مہاترے کو جونیئر ورلڈ کپ سے قبل کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، بھارتی کھلاڑیوں کے رویے اور نظم و ضبط پر بھی بات ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ سامنے آگئی
