Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

امریکا کی غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا چھوڑنے پر3ہزار ڈالر کی پیشکش

واشنگٹن(اوصاف نیوز ) ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا چھوڑنے پر رقم دینے کی پیشکش کردی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو سال کے آخر تک خود ساختہ جلاوطنی پر رقم دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق غیر ملکی تارکین وطن اگر سی بی پی ہوم ( CBP Home )ایپلی کیشن کے ذریعے خود کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے سائن اپ کرتے ہیں انہیں نہ صرف 3 ہزار ڈالر ملیں گے بلکہ اپنے ملک واپس جانے کیلئے جہاز کا مفت ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔

یہ رقم پہلے 1 ہزار ڈالر تھی جسے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے بڑھا کر 3 ہزار ڈالر کردیا ہے۔

سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوم نےخبردار کیا کہ جو لوگ خود کو ڈی پورٹ نہیں کریں گے انہیں گرفتاری، ملک بدری اور دوبارہ داخلے پر مستقل پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کرسٹی نے بتایا کہ اس سال جنوری سے لے کر اب تک 1.9 ملین غیر قانونی تارکین وطن رضاکارانہ طور پر خود کو ملک بدر کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹرینوں میں کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا، وزیر ریلوے حنیف عباسی

یہ بھی پڑھیں