کوئٹہ: (اوصاف نیوز) بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.4 اور زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
مزید پڑھیں:نائجیریا میں مسجد میں خود کش دھما کے کے باعث 5 نمازی جاں بحق، 35 زخمی


