Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

برطانوی ہائی کمشنر کو ڈیمارش، دھمکیوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان نے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کرتے ہوئے برطانیہ سے دھمکیوں اور احتجاج میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن میٹ کینیل کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔

میٹ کینل کو دوپہر دو بجے کے قریب طلب کیا گیا اور برطانیہ میں واقعے کے خلاف احتجاج کیا گیا، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اس وقت ملک میں نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈیمارش برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج پر جاری کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ڈیمارش برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج پر جاری کیا گیا۔ پاکستان نے برطانیہ سے اپنے احتجاج میں کہا کہ پاکستانی حکومت نے برطانوی سرزمین سے ملنے والی دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور برطانیہ کو اپنی سرزمین پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

پاکستان کو امید ہے کہ برطانیہ ایسے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گا، امید ہے کہ برطانیہ شرپسندوں کا قانون کے مطابق احتساب کرے گا۔

برطانیہ میں مظاہرین کو اکٹھا کرنے کے لیے سیاسی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ استعمال کیا گیا، مظاہرین نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز اور قابل اعتراض زبان استعمال کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران فیلڈ مارشل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں، احتجاج کے دوران کہا گیا کہ انہیں کار بم دھماکے میں مار دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹہ سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد

یہ بھی پڑھیں