تہران (اوصاف نیوز) طالبان حکومت کی مخالفت کرنے والے افغانستان کے سابق پولیس چیف کو ایران میں قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکرام الدین ساری کو تہران کی ولی عصر اسٹریٹ پر اپنے دفتر سے نکلتے ہوئے گولی مار دی گئی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اکرام الدین ساری سابق افغان حکومت کے دوران سیکیورٹی کمانڈر تھے اور تخار اور بغلان صوبوں کے پولیس چیف کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اکرام الدین ساری طالبان کے سخت ناقد سمجھے جاتے تھے۔ حکومت کے خاتمے کے بعد بھی وہ طالبان کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔ افغان طالبان کی حکومت کے بعد اکرام الدین نے ایران میں پناہ لی۔
ایرانی حکام نے اکرام الدین پر حملے کو ٹارگٹڈ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل فرنچائزز کے حوالے سے اہم فیصلہ


